اقوام متحدہ نے دہشت گردوں کی مجموعی فہرست جاری کر دی‘ حافظ سعید سمیت 139 پاکستانی بھی شامل
واشنگٹن(آن لائن) اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی جانب سے دہشت گرد افراد اور ان کی تنظیموں کی ایک مجموعی فہرست تیار کی ہے، جس میں 139 افراد پاکستان سے شامل کیے گئے ہیں۔اس فہرست میں ان لوگوں کی شامل کیا گیا جو پاکستان میں رہتے ہیںاور کام کرتے ہیں یا پاکستان کے حصے کو استعمالکرنے والے گروپوں سے تعلق رکھتے ہیں۔اس فہرست میں جو سب سے پہلا نام اسامہ بن لادن کے ظاہری وارث ایمن الظواہری کا ہے اور اقوام متحدہ کے ڈیٹا کا دعویٰ ہے کہ وہ ابھی بھی افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے میںچھپا ہوا ہے جبکہ فہرست میں شامل ان کے دیگر افراد بھی ان کے ساتھ چھپے ہیں۔اس فہرست میں دوسرا شخص بھی ایک بین الاقوامی دہشت گرد رامزی محمد بن الشیبہ ہے جو یمنی شہری ہے اور انہیں کراچی میں گرفتار کرکے امریکی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تھا۔تقریباً ایک درجن سے زائد مشتبہ دہشت گردوں کو ایک ہی کٹیگری کی فہرست میں شامل کیا گیا جو پاکستان میں گرفتار ہوئے اور انہیں امریکی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا، ان میں سے کچھ کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھا جو مشرق وسطیٰ میں مختلف پاکستانی مشن کے لیے جاری کیا گیا اور پاکستان نے اس کی تجدید کی۔اس فہرست میں بھارتی شہری داو¿د ابراہیم کو بھی شامل کیا گیا اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے مطابق ان کے پاس متعدد پاکستانی پاسپورٹس ہیں جو کراچی اور راولپنڈی سے جاری کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ کراچی کے پہاڑی علاقے نورآباد میں داو¿د ابراہیم کاشاندار بنگلہ بھی موجود ہے۔فہرست میں کالعدم جماعة الدعوة کے امیر حافظ سعید کو بھی شامل کیا گیا اور انہیں انٹرپول کی جانب سے دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب شخص کے طور پر شامل کیا گیا، اس کے ساتھ حاجی محمد یحییٰ مجاہد، لشکر طیبہ کے میڈیا کوآرڈی نیٹر اور حافظ سعید کے نائب عبدالسلام اور ظفر اقبال کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا۔اس کے علاوہ لشکر طیبہ کو اس کے مختلف عرف منصوریاں، پاسبان کشمیر، پاسبان اہل حدیث، جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت فاو¿نڈیشن کے ساتھ شامل کیا گیا۔اقوام متحدہ کی فہرست میں دہشت گرد تنظیموں جو مبینہ طور پر پاکستان سے تعلق رکھتی یا یہاں سے کام کرتی یا پھر ان کا پاکستانی شخص سے تعلق تھا ان کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اس فہرست میں الرشید ٹرسٹ، حرکت المجاہدین، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان، وفا انسانی تنظیم، جیش محمد، رابطہ ٹرسٹ، امہ تعمیر نو، افغان سپورٹ کمیٹی، اسلامی ثقافتی ورثہ سوسائٹی کی بحالی، لشکر جھنگوی، الحرمین فاو¿نڈیشن، اسلامک جہاد گروپ، الاختر ٹرسٹ انٹرنیشنل، حرکت الجہاد اسلامی، تحریک طالبان پاکستان، جماعت الاحرار اور خاطبہ امام البخاری شامل ہیں۔
دہشت گرد قرار