بولان میں 6 جرمن سیاح راستہ بھول کر لاپتہ ہو گئے جنہیں رات گئے تلاش کر لیا گیا
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے ضلع بولان میں 6 جرمن سیاح راستہ بھول کر لاپتہ ہو گئے جنہیں رات گئے تلاش کر لیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق سیاح کوئٹہ سے چار گاڑیوں میں اسلام آباد جا رہے تھے کہ بولان کے علاقے میں لاپتہ ہو گئے۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان غلام علی کے مطابق جرمن سیاحوں کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا جس میں لیویز، پولیس، ایف سی اہلکاروں نے حصہ لیا۔ سیاحوں کو سخت سکیورٹی میں سبی منتقل کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق غیرملکی سیاح کیمپنگ کیلئے رک گئے تھے، کمیونی کیشن سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے غیرملکیوں سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔
سیاح