ہائیکورٹ نے دو کنال سے بڑے گھروں پر لگژری ٹیکس کی وصولی روک دی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے لگژری ٹیکس کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو لگژری ٹیکس وصول کرنے سے روکتے ہوئے تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت نے پنجاب فنانس ایکٹ 2014 کے مطابق لگژری ٹیکس عائد کیا ہے، یہ ٹیکس دو کنال سے زیادہ کے گھروں پر نافذ کیا گیا ہے، پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے بعد لگژری ٹیکس وصول کرنا خلاف قانون ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پنجاب حکومت کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دے، لگژری ٹیکس کی وصولی کے نوٹس کالعدم قرار دے، عدالت کو بتایا گیا کہ اسی نوعیت کی دیگر درخواستیں بھی عدالت کے روبرو زیر سماعت ہیں۔
لگژری ٹیکس