• news

آرمی چیف سے ملاقات کی وہ سیدھی بات کرتے ہیں فوج کیساتھ ملکر چیلنجز سے نمٹنا ہو گا : شہبازشریف

لاہور (نوائے وقت نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، وہ صاف اور سیدھی بات کرتے ہیں، پروفیشنل آدمی ہیں، وہ جو کام کررہے ہیں اس کی تعظیم کرنی چاہیے۔لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کےدورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا سویلینز اور فوج کو ساتھ مل کر چینلنجز سے نمٹنا ہوگا۔شہباز شریف کا کہنا تھا آج کل نیب بہت ایکٹو ہے۔ اگر ملک میں شفاف احتساب کا نظام آگے بڑھانے میں کامیاب ہوگئے تو یہ بڑی کامیابی ہوگی۔موقع ملا تو سندھ اور خیبرپی کے کو پنجاب کے ہم پلہ کریں گے۔20 ارب روپے کی لاگت سے بننے والا ہسپتال اپنی مثال آپ ہوگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا باجوہ ڈاکٹرائن کے بارے میں اخبارات میں سنا ہے۔ہمیں فوج کے ساتھ مل کر چینلنجز سے نمٹنا ہوگا ۔آج کل نیب بہت مثبت جارہاہے ،مجھے کوئی اختلاف نہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ نیب جو متحرک ہوئی ہے اللہ کرے ا س سے ملک میں خیروبرکت آئے ،اگر ملک میں شفاف احتساب کا نظام آگے بڑھانے میں کامیاب ہوگئے تو یہ بڑی کامیابی ہوگی۔ اورنج لائن میں کرپشن سے متعلق کچھ بھی سامنے نہیں آیا۔ عمران خان نے اورنج لائن منصوبے میں کرپشن کے الزامات لگائے لیکن کچھ ثابت نہیں ہوا۔ اگر خان صاحب کے پاس مزید ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں، اورنج لائن منصوبے میں کرپشن کا رونا دھونا اس قوم کو گمراہ کرنے کی سازش ہے۔پاک فوج ملک کیلئے لازوال قربانیاں دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا مجھے نیب نے طلب کیا اور میں وہاں گیا، نیب کے تمام سوالات کو پوری قوم کے سامنے پیش کیا، بدعنوانی جہاں بھی ہو اس کا احتساب کرنا نیب کی ذمہ داری ہے، جہاں اربوں کھربوں کھائے گئے، امید ہے نیب ان کو بھی سامنے لائے گی۔نیب سب کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا جب لندن گیا تب بھی چہ مگوئیاں کی گئیں، وائرل انفلوئنزا کا شدیدحملہ ہوا تھا، اب بہتر ہوں۔ ان کا کہنا تھا چوہدری نثار نے ملاقات میں تحفظات کا اظہارکیا۔ پارٹی ڈسپلن کو کوئی نہ توڑے۔ الزام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔دریں اثناءوزیر اعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے کہاماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کو بری طرح نظرانداز کیا، آج جنوبی پنجاب ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہاجنوبی پنجاب کو آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل فراہم کئے گئے ہیں، میگاپراجیکٹس کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کیلئے اربوں روپے کے وسائل صرف کئے گئے ہیں، ملک کی 70 سالہ تاریخ میں جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایسے اقدامات نہیں کئے گئے جو ہماری حکومت نے کئے ہیں۔ آج جنوبی پنجاب بھی پنجاب کے بڑے شہروں کی طرح ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہے۔
شہبازشریف

ای پیپر-دی نیشن