• news

بیماری کے باعث کلثوم نواز کمزور، وزن بھی کم ہو گیا : ڈاکٹرز

لندن (آئی این پی)گلے کے سرطان میں مبتلا سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز بیماری اورعلاج کے باعث کمزورہوگئیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیماری کے باعث کلثوم نواز کا وزن بھی کم ہوگیا ہے۔لندن میں زیرعلاج بیگم کلثوم نواز کی ریڈیو تھراپی کی جارہی ہے جو ایک ماہ جاری رہے گی،ریڈیوتھراپی کے بعد ڈاکٹرکلثوم نوازکی صحت کی صورتحال کاجائزہ لیں گے۔لندن میں شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت دن بدن بگڑتی چلی جا رہی ہے۔ بیگم کلثوم نواز کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین ان کے ساتھ لندن میں موجود ہیں۔
کلثوم نواز

ای پیپر-دی نیشن