پاکستان بار کونسل کا کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف کل یوم احتجاج کا اعلان
لاہور (وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے) پاکستان بار کونسل اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے خلاف 6 اپریل کو یوم احتجاج کا اعلان کردیا۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ عالمی حقوق کی تنظیموں نے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ بھارت کشمیریوں پر مظالم فوری بند کرے اور حکومت وقت فوری کشمیریوں کی ہرممکن مدد کا اعلان کرے۔ پاکستان کے وکلاء کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان بھر کے وکلاء اور بارکونسل یوم احتجاج منائیں گے۔