چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی زیر صدارت پراونشل جسٹس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی زیر صدارت پراونشل جسٹس کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات کو ہوگا۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور سفارشات وفاقی و صوبائی حکومتوں کو بھجوائی جائیں گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی کی سربراہی میں قائم کمیٹی پانچ ممبران پر مشتمل ہے۔ اجلاس میں انصاف کی موثر فراہمی کیلئے عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان تعاون میں اضافہ پر غور کیا جائے گا، اور رول آف لا کے ذمہ دار اداروں کے مابین تعاون بڑھانے پر غور کیا جائے گا، علاوہ ازیں صوبے بھر کی ڈسٹرکٹ کریمنل جسٹس کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے سربراہ اپنی کارکردگی رپورٹ اور سفارشات پیش کریں گے۔ کمیٹی ان سفارشات اور کارکردگی کا جائزہ لے گی اور بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کی جائینگی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ رول آف لا کے اداروں کی مضبوطی اور خدمات کی فراہمی میں بہتری کیلئے سفارشات بھی مرتب کی جائینگی اور یہ سفارشات وفاقی و صوبائی حکومتوں اور لا اینڈ جسٹس کمشن پاکستان کو بھجوائی جائینگی۔