میاں صاحب نے ہمارے خلاف اسٹیبلشمنٹ سے ملکر سازشیں کیں‘ انکا ساتھ دینا بیوقوفی ہو گی: زرداری
لاہور+سرگودھا (خبر نگار‘ آن لائن) سابق صدر پاکستان و پی پی پی پارلیمینٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے گذشتہ روز ضلع قمبر-شہداد کوٹ سے منتخب ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ اجلاس کے دوران ضلع میں جاری ترقیاتی عمل اور پارٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان قومی اسمبلی نظیر احمد بگھیو اور رمیش لال، ارکان سندھ اسمبلی نادر خان مگسی، سردار خان چانڈیو اور مجتبیٰ اسران بھی شریک تھے۔ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوری سیاست کو فروغ دیا ہے ،جب بھی مسلم لیگ ن کو مشکلات آئی تو پیپلز پارٹی نے ان کے ساتھ کھڑا ہو کر جمہوریت کو بچایا مگر میاں صاحب نے ہمارے خلاف اسٹیبلشمنٹ سے ملکر سازشیں کیں، الیکشن نئی حلقہ بندیوں پر ہونگے اٹھاویں ترمیم میں چھیڑ چھاڑ کی کوئی گنجائش نہیں عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی اکثریتی پارٹی ہو گی، پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی جڑیں عوام تک پھیلی ہوئی ہیں، نہ چاہتے ہوئے بھی 2013 کے انتخابات کے نتائج کو قبول کیا سب جانتے ہیں نواز شریف کس کے کندھوں پر سیاست میں آئے، آج اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی سیاست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن پیپلز پارٹی ملک اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہو گی اب میاں براداران کے ساتھ کھڑا ہونا بیوقوفی کے مترادف ہو گا۔ بلاول آئندہ ماہ آٹھ روزہ دورے پر سرگودھا آ رہے ہیں۔
آصف زرداری