• news

کمالیہ کا کمسن احسن کھرل دل کے پیچیدہ عارضے میں مبتلا ، بھارت نے علاج کیلئے ویزا دینے سے انکار کر دیا

کمالیہ(نامہ نگار) کمالیہ کے رہائشی محسن کھرل کا صاحبزادہ احسن کھرل جوگذشتہ 7ماہ سے دل کے عارضے میں مبتلا ہے۔ جس کاعلاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے۔والد کو مخیر حضرات کی کاوشوں سے مطلوبہ رقم تو حاصل ہو چکی لیکن بھارت ویزہ نہیں دے رہا۔ گذشتہ روز محسن کھرل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے اکلوتے بیٹے کے اعلاج کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا اوراسی سلسلہ میں بھارت میں رابطہ کیا ہے جہاںمیرے بیٹے کا اعلاج ہونا ممکن ہے، اور سستا بھی ہے۔ ہم نے 22جنوری کو بھارت کے میڈیکل ویزہ کیلئے اپلائی کررکھا ہے۔ لیکن بھارتی ایمبیسی نے ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔ میری ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ وہ مجھے ویزہ دلوانے میں اپنا کردار اد اکریں تاکہ میں اپنے بچے کا علاج کر ا سکوں۔

ای پیپر-دی نیشن