حلقے جیسے بھی ہوں پیپلزپارٹی الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہے: یوسف رضا گیلانی
ملتان (صباح نیوز) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے بعد حلقے جیسے بھی ہوں گے پیپلز پارٹی الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہے۔ صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) حکمران پارٹی ہے۔ اب تک ان کے مقدمات کے فیصلے نہیں ہوئے، اس لیے مسلم لیگ ن کے مستقبل پر بات کرنا قبل ازوقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ الیکشن تاخیر کا شکار ہوئے تو اس کا پیپلزپارٹی کو نقصان ہوگا۔ تحریک انصاف پیپلزپارٹی سے الحاق نہیں مانتی تو ہم کیسے کہہ دیں کہ الحاق ہوگا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا بلاول بھٹو تین روزہ دورے پر 7 اپریل کو ملتان آئیں گے اور کوٹلہ تولے خان سے ممبر سازی مہم کا آغاز کریں گے۔