نارنگ منڈی: سرکنڈوں کو آگ لگانے سے رینجرز کا مواصلاتی رابطہ تباہ 4 کسانوں کیخلاف مقدمہ
نارنگ منڈی (نامہ نگار) رینجرز نے سرحدی علاقہ میں سرکنڈوں کو آگ لگانے، رینجرز کے ٹیلی فون رابطہ کو منقطع کرنے پر چار کسانوں کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزمان نے شتاب گڑھ میں سرکنڈوں کو آگ لگائی جس سے رینجرز کا مواصلاتی رابطہ بھی تباہ ہوگیا۔ مقامی پولیس نے وقار، نذیر شفیق وغیرہ کو گرفتار کر لیا۔