• news

خاتون سے مبینہ زیادتی اسلام آباد پولیس کا اہلکار گرفتار

اسلام آباد (آئی این پی ) خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار گرفتار، اہلکار گھر میں کام کے بہانے لے گیا اور زبردستی زیادتی کر ڈالی ۔ تفصیلات کے مطابق خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس ملازم تنویر صادق پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں تعینات ہے وہ گھر میں کام کے بہانے خاتون کو لے گیا اور زبردستی زیادتی کر ڈالی ، تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا اور خاتون کا میڈیکل کروا کراسے گھر بھیج دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن