• news

سیشن کورٹ نے احکامات نہ ماننے پر جی ایم سوئی گیس کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ نے عدالتی احکامات نہ ماننے پر جی ایم سوئی گیس کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر گرفتاری کا حکم دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج فرقان احمد نے شہری شاداب یونس کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود جی ایم سوئی گیس کا کنکشن بحال نہیں کر رہے۔ عدالت نے جی ایم سوئی گیس کو متعدد بار عدالت میں ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا، پیش نہ ہونے پر جی ایم سوئی گیس کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن