• news

کشن گنگاڈےم تنازعہ، پاکستان کی شکاےت موصول ہو چکی :عالمی بنک

واشنگٹن(آن لائن) عالمی بنک نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف کشن گنگا ڈیم کی تعمیر مکمل کرنے سے متعلق شکایت موصول ہو چکی ہے اور وہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے مابین کشن گنگا ڈیم تنازع کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ورلڈ بینک کے ترجمان نے مےڈےا کو بتایا کہ ہم گزشتہ ہفتے پاکستان کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ 1960 کے حوالے سے درخواست ملنے کی تصدیق کرتے ہیں تاہم ورلڈ بینک دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور معاہدہ کے تحفظ کے لیے کام کررہے ہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد کو شدید تنقید کا سامنا ہے کہ وہ قانونی لڑائی میں ناکامی کے ساتھ عالمی ممالک سے سفارتی سطح پر بھارت پر دباو¿ ڈال کر ‘آبی جارحیت’ سے روکنے میں ناکام رہا ہے۔ذرائع نے بتایا حکومت نے مذکورہ معاملہ دسمبر 2015 میں عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کیا لیکن چند نا معلوم وجوہات کی بنا پر تاخیر برتی گئی۔
عالمی بنک

ای پیپر-دی نیشن