سپریم کورٹ لاہور رجسٹری‘ آج نمائندہ نوائے وقت ذیشان بٹ قتل جڑانوالہ بچی زیادتی سمیت متعدد کیسوں کی سماعت ہو گی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج مختلف کیسز کی سماعت ہو گی۔ جڑانوالہ کی 7 سال کی بچی مبشرہ کے قتل کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہو گی۔ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ دو رکنی بنچ ہسپتالوں کی حالت زار کے ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔ اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے پارک کی جگہ سڑک بنانے کے کیس کی سماعت بھی آج ہو گی۔ دو رکنی بنچ مدثر کی مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کا دو رکنی بنچ پنجاب کی 56 کمپنیوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ دو رکنی بنچ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں سے متعلق ازخود نوٹس کی بھی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کا 2 رکنی بنچ صاف پانی کی عدم فراہمی کیس کی سماعت بھی آج کرے گی۔ دریں اثنا سپریم کورٹ نے نمائندہ نوائے وقت ذیشان بٹ قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سیالکوٹ پولیس کی رپورٹ مسترد کر دی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے لئے خصوصی بنچ تشکیل دے دیا۔ سپرریم کورٹ نے آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل کو آج طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ لاہور رجسٹری میں سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کی تھی۔
لاہور رجسٹری/ سماعت