قومی اسمبلی اجلاس پیر ‘ سینٹ کا منگل کو ہو گا
اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی کا55 واں سیشن منگل کی شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے دوران اہم قومی امور زیر غور لائے جائیں گے تاہم حسب روایت قومی اسمبلی کے 55ویں سیشن کاپہلا دن پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو کے لئے دعائے مغفرت کے بعد ملتوی کردیاجائے گا۔سینٹ کا اجلاس پیر کو ہو گا۔