• news

چک امرو: شو ہر کی وفات کا صدمہ آدھے گھنٹے بعد بیوی بھی چل بسی

چک امرو (نامہ نگار) شوہر کی وفات کا صدمہ۔ بیوی بھی چل بسی۔ میاں بیوی کی اولاد نہ تھی۔ موضع فتوئی چک کا شفیع مہر گذشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کرگیا۔ اسکی وفات کا اسکی اہلیہ حنیفاں بی بی پہ گہرا صدمہ گذرا اور شوہر کی وفات کے آدھے گھنٹے بعد وہ بھی وفات پا گئی دونوں میاں بیوی کو مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن