متحدہ پاکستان کے 57سالہ رہنما رؤف صدیقی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
کر اچی (آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی 57 برس کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔رؤف صدیقی کا نکاح مکہ مکرمہ میںآفاق خان کی صاحبزادی ماہ نور سے ہوا ۔ نکا ح شیخ صالح زین العابدین الشیعبی نے پڑھایا۔ نکاح کی تقریب میں ان کے رشتہ داروں اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور سابق وزیر عبدالحسیب بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا ولیمہ 13 اپریل کو کراچی میں ہوگا۔