• news

کوئٹہ: عمران اور یار محمد رند کے رویے کیخلاف تحریک انصاف کے 500 سے زائد عہدیداروں اور کارکنوں کا مستعفی ہونے کا اعلان

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی کوارڈینیٹر تعلقات عامہ عظیم کاکڑ، سابق سٹرٹیجک کونسل ممبر و رکن صوبائی کونسل سید نصیب آغا، بانی رکن و سابق صوبائی نائب صدر سید عمر آغا سمیت 500 سے زیادہ عہدیداروں، کارکنوں اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے صدر اور جنرل سیکرٹری نے پارٹی کے مرکزی چیئرمین عمران خان اور صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے رویئے کیخلاف پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے یہ اعلان جمعہ کے کوئٹہ پریس کلب میں سینکڑوں کارکنوں کی موجودہ گی میں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن