• news

ایمنسٹی سکیم سے متعلق آرڈیننس جاری نہیں کیا جا سکا‘نوک پلک درست کرکے کابینہ سے منظوری کے تقاضے پورا کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ’’کالا دھن سفید کرو سکیم‘‘ پر مبنی آرڈیننس گزشتہ روز جاری نہیں کیا جا سکا۔ اس سکیم کی نوک پلک درست کی جارہی ہے اور اس کے اجراء کیلئے کابینہ سے منظوری کے تقاضے کو پورا کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مشیر خزانہ جو جمعہ کو کراچی جانے والے تھے انہیں لاہور طلب کیا گیا جو طلبی کے بعد لاہور چلے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملیں گے اور ایمنسٹی سکیم کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔ پارٹی کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی طرف سے آرڈی نینس کا گرین سگنل ملنے کے بعد اس کا اجراء ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن