• news

پارلیمنٹ میں سود خور، کرپٹ بیٹھے ہیں ، سیاستدانوں کا پیٹ پھاڑ کر حرام مال نکالا جائے : سراج الحق

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جما عت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ کرپشن ہے۔ پانامہ لیکس میں کسی عالم کا نام نہیں آیا،ملک سے کرپشن کے حاتمہ کے لئے دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے،کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وبربریت پر وزیر اعظم جلداے پی سی بلائیں۔ ان خیا لا ت کااظہار انہوں نے جا معہ عربیہ کے 43 ویں دورہ حدیث کی تکمیل پر ختم بخاری شریفودستار بندی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر مولا ناعبدالمالک،حافظ محمد انور قاسمی،مولا نا ضیاء الرحمن،مولانا عطاء الرحمن مد نی،اظہر اقبال حسن، مظہر اقبال رندھاوا،حا فظ حمید الدین اعوان،صدیق احسن بٹ،فرقان عزیز بٹ،خرم سلیم کھو کھر سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے ماتھے پر کلمہ لکھا ہے لیکن اندر سارے سود خور اور کرپٹ ہیں ملک کے کرپٹ سیاست دانوں کو ایوانوں کی بجائے جیل میں ہونا چاہئے سیاست دانوں کے پیٹ کا آپریشن کرکے حرام مال نکالا جائے اس وقت ہمارے معاشرے کو حق پرست علماکی ضرورت ہے پاکستان میں اس 33لاکھ کے قریب طلبا دینی مدارس میں زیر تعلیم ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ پانامہ لیک میں کسی عالم کا نام نہیں آیا۔ آج تک نیب نے کسی عالم دین کو نہیں بلایا۔ کرپشن کی بیماریاں ان میں ہیں جو مغرب کے یار ہیں۔ مذہبی شخصیات کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی، کشمیر کے معاملے پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے۔ امریکہ جب سے افغانستان میں آیا خطے میں بدامنی آئی۔ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کیلئے لڑیں گے۔ امیر جما عت اسلامی کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام شریعت سے آذاد ہو نے کیو جہ سے لوگوں کو انصا ف نہیں مل رہا سونے کی چا بی سے انصاف کے دروازے کھلتے ہیں جیب میں پیسہ نہ ہو توعدالت سے انصاف حاصل نہیں کیا جا سکتا حکو متوں کا کام عوام کو بنیا دی سہولتوں کی فراہمی اور مظلوم کو انصاف فراہم کر نا ہے لیکن ہمارے ملک میں حکومت کا کام ٹیکس لگانا اور بل جمع کرنے کی ایجنسی کا ہے ہمارے تعلیمی اداروں سے قیادت نہیں صرف نوکر تیار ہورہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومتی نظام نے ہمیں غربت کے تحفے دئیے ہیں آج دنیا میں بربریت ہونے کی وجہ سیاست سے اسلام کی دوری ہے علما اکرام کا کام صرف امامت یا نکاح خوانی کرنا نہیں، علما کو آگے بڑھ کر اس ملک کی خدمت کرنا ہو گی۔کشمیر میں ہمارے نوجوانوں کو مارا جارہا ہے،کشمیریوں کی نگاہ پاکستان کی طرف ہے حکومت کو سو قدم آگے بڑھ کر کشمیریوں کا ساتھ دینا ہو گا وزیر اعظم کو جلد اے پی سی بلانا ہوگی۔ انڈیا کا اگلا ہدف پاکستان ہوگا وزیر اعظم اور آرمی چیف کو خط لکھا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر عملی اقدامات کرے۔ تقریب کے اختتام پر امیر جماعت اسلامی نے فارغ التحصیل طلباء کی دستار بندی اور اسناد تقسیم کیں۔

ای پیپر-دی نیشن