گوادر: 2 ارب کی ہیروئن‘پسنی سے شراب برآمد
کراچی‘ کوئٹہ (کرائم رپورٹر + بیورو رپورٹ) پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی کے علاقہ میں دوران دوران گشت گورانی جنگل پسنی کے قریب ایک مشکوک جگہ پر چھپائی ہوئی 2100بوتلیں غیر ملکی شراب اور 850مختلف اقسام کے بیئر برآمد، خدشہ ہے یہ شراب اور بیئر اندرون ملک سمگل ہونا تھی، پکڑی جانیوالی شراب اور بیئر کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقربیاً 67,25,000 روپے کے لگ بھگ ہے۔ دریں اثنا میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے گوادر کے نزدیک کھلے سمندر میں کارروائی کر کے بڑے پیمانے پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران ایک لانچ کو قبضے میں لے کر 180 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی اور 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برآمد شدہ ہیروئن کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں پونے دو ارب روپے ہے۔