• news

شہری کو گیس کنکشن لگا دیا، جی ایم سوئی گیس : وارنٹ گرفتاری منسوخ

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل سیشن جج نے عدالتی حکم پر شہری کا گیس کنکشن لگانے پر جی ایم سوئی گیس قیصر مسعود کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ عدالت کے روبرو قیصر مسعود کی جانب سے عدالتی احکامات کی تعمیل کرکے رپورٹ جمع کروادی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج فرقان احمد نے کیس کی سماعت شروع کی تو جی ایم سوئی گیس قیصر مسعود کی جانب سے عدالتی احکامات پر من عن عمل درآمد کرکے رپورٹ جمع کروادی گئی۔ قیصر مسعود نے رپورٹ میں کہاکہ عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے شہری شاداب یونس کا سوئی گیس کا کنکشن لگادیا گیا ہے لہذا وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن