• news

ترک نیول جہاز جیلیبولو کی خیرسگالی دورے پر کراچی آمد، پرتپاک خیرمقدم

لاہور(خبر نگار)ترک بحریہ کا اولیور ہیزرڈ پیری کلاس بحری جہاز ٹی سی جی جیلیبولو (TCG GELIBOLU) کی چار روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی آمد۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے ترک بحری جہاز کو کھلے سمندر سے اپنے ہمراہ لے کر بندرگاہ پہنچا جہاں ایک پروقار استقبالیہ تقریب میں ترک بحری جہاز کا پر تپاک خیر مقدم کیا گیا۔ جہاز کی پاکستان نیوی ڈاکیارڈ آمد پر پاک بحریہ کے بینڈ کی جانب سے روایتی دھنیں پیش کی گئیں اور دونوں ممالک کے قومی پرچم لہرائے گئے۔ پاک بحریہ کے سینئر حکام اور ترک سفارت کار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ترک بحری جہاز کا دورہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جمہوریہء ترک کے درمیان قائم مضبوط دو طرفہ تعلقات کی واضح علامت ہے۔ اس دورے سے دونو ں ممالک کے مابین باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ موجودہ دوستانہ مراسم کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن