مہاجر اتحاد کا فیصلہ کر چکا، تنظیمی بحران کے حل سے متعلق اہم اعلان جلد کرونگا: فاروق ستار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ مہاجر اتحاد قائم کرنا ہے یہ فیصلہ کر چکا ہوں، ایک دو روز میں وفد تمام سیاسی جماعتوں کے پاس جائے گا، مہاجر اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے تنظیمی بحران کا حل نکال لیا جلد حل بارے اہم اعلان کروں گا۔ مہاجر یکجہی اتحاد قائم کیا جائے گا۔ مہاجروں کے مسائل کے حل کیلئے مہاجروں کا اتحاد ضروری ہے۔ مردم شماری اور اب حلقہ بندیوں میں دھاندلی کی گئی۔ بھارتی پالیسی پر مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام شروع ہو گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں۔