اپٹما نے حکومت کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تجاویز ارسال کر دیں
لاہور ( کامرس رپورٹر ) اپٹما نے برآمدا ت میں اضافے ، نئے روزگار ، کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کیلئے حکومت کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تجاویزارسال کردی ہیں ۔جن میں کہا گیا ہے کہ بجلی اورگیس کی مستقل دستیابی ، ٹیکسٹائل ویلیو چین کیلئے معقول ٹیرف اور نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو ۔ بجلی کی قیمت اس وقت 11روپے 40پیسے ہے جو کہ بہت زیادہ ہے ۔ انڈسٹری کو 7روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جائے ، ملک بھر میں انڈسٹری کو یکساں قیمت پر گیس مہیا کی جائے ۔ پنجاب ٹیکسٹائل کا مرکز ہے یہاں انڈسٹری کو سی ایم ایم بی ٹی یو 1300روپے ملتی ہے۔ صفر ریٹیڈ ٹیکس سیکٹر ز پر 1.25فیصد ٹرن اور ٹیکس ختم کیاجائے ۔ کارپوریٹ ٹیکس کی شرح 25فیصد سے زائد نہیں ہونی چاہیے ۔ ریفنڈ اور ڈیوٹی ڈرا بیک کی عدم ادائیگی کے باعث مینوفیکچر نگ سیکٹر کو سرمائے کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ حکومت ریفنڈ اورڈیوٹی ڈرا بیک ادا کرے ۔حکومت برآمدا ت پر مبنی گروتھ پیکج کا اعلان جنوری 2017میں کیا تھا لیکن یہ پیکج انڈسٹر ی کونہیں دیا گیا ۔ حکومت آئندہ بجٹ میں اس پیکج کے فنڈز مختص کرے بلاوسطہ برآمد کنند گان کو بھی ریفنڈ اور لانگ ٹرن فنانسنگ فسیلٹی دی جائے یہ سہولت ترقی یافتہ ممالک اور یورپی یونین میں بھی ہے ۔ کاٹن کی درآمد پر اس وقت ڈیوٹی عائد کی جائے ملک میں کاٹن کی پیداوار زائد ہوجو انڈسٹری کی ڈیمانڈ پوری کرتی ہو ۔