• news

ایف بی آر کے 4 افسروں کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 22 کے دو اور گریڈ 21 کے دو افسروں کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گریڈ 22 کی افسر اور سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ سمیرا صدیقی 3 جولائی کو مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہو جائیں گی۔ روزی خان برکی 16 جون کو ‘ عمران طارق 24 جون ‘ جبکہ خاور فرید مانیکا 23 جون کو مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہو جائیں گے۔ عباس احمد میر اور اعجاز احمد باجوہ کو گریڈ 20 میں ترقی دیدی گئی۔ گریڈ 20 کے 4 افسروں نے نئے مناصب کا چارج سنبھال لیا۔ ان میں اسد عباس میر‘ اعجاز احمد کے علاوہ آغا شاہدمجید اور ارسلان سکبنگین شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن