• news

نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

لاہور (پ ر) نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس محمد خالد وسیم صدر کارپوریشن کی صدارت میں ہیڈ آفس لاہور میں ہوا۔ جس میں ہارون احسان پراچہ نائب صدر‘ طارق محمود‘ احمد ضیا الدین‘ محمد انور بھٹی‘ مرزا جہانگیر محمود بیگ‘ گوہر علی‘ ڈاکٹر مسعود عباسی‘ ناصر اقبال پراچہ‘ وقار احمد خان‘ منظور حسین میرانی اور جنرل منیجر محمد ظہیر الحق قریشی نے شرکت کی۔ محمد خالد وسیم نے کاشتکاروں کے مسائل بروقت حل کرنے کیلئے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور انہوں نے گندم کے کاشتکاروں کو نقد ادائیگی پر گندم خریدنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے مسائل قومی سطح پر اجاگر کرنے اور ان کو بروقت حل کرنے کیلئے قومی سطح پر ایک سیمینار کیا جائے جس میں قومی سطح کے ماہرین کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن