• news

پاکستان آگہی پروگرام: اساتذہ، طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر

لاہور (خبرنگار) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ بستی سیدن شاہ‘ اپر مال کے طالب علم اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم لاہور اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سمسانی روڈ‘ جوہر ٹائون کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے کنڈان سکول‘ ضرار شہید روڈ‘ چوک جوڑے پل‘ لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1‘ مصطفی آباد‘ لاہور اور نیو گوہر فائونڈیشن سکول‘ برج اٹاری‘ فیروز والہ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 358 تھی۔

ای پیپر-دی نیشن