• news

جنگی جنون: بھارت نے پاکستان، چین سرحد پر آج سے بڑی فضائی مشقوں کا اعلان کردیا

نئی دہلی(صباح نیوز+ نیٹ نیوز) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فضائیہ نے پاکستان اور چین کی سرحدوں پر بڑی جنگی فضائی مشقوں کا اعلان کر دیا۔ جنگی مشقیں آج سے 22اپریل تک جاری رہیں گی۔ مشقوں میں11 سو لڑاکا ہیلی کاپٹرز اور دیگر طیارے حصہ لیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گنگا شکتی کے نام سے جنگی مشقوں میں فضائیہ کے جوان اور افسران حصہ لیں گے۔ بھارتی فضائیہ حکام نے پندرہ سو جوانوں اور تین سو افسران کو سرحدوں پر پہنچنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ پروٹوکول کے مطابق پاکستان کو بھی جنگی مشقوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے ترجمان ونگ کمانڈر انوپم بیندجی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دو ہفتوں پر مشتمل ”گنگا شکتی“ نامی مشقوں میں گیارہ سو طیارے حصہ لیں گے۔ جن میں سنحوئی تھرٹی ایم کے آئی لڑاکا طیارے اور مڈائر رییفولرز شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا ایسا پہلی بار ہے کہ بھارتی فضائیہ کے آپریشن میٹریکس میں تیجاس لائٹ کمبیٹ ایئرکرافٹ کی نمائش کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشقوں کے دوران بھارتی آرمی اور بحریہ کے فضائی اور مشترکہ آپریشنز کا لچکدار استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کی جائیں گی۔
بھارت‘ مشقیں

ای پیپر-دی نیشن