• news

مشرف کیخلاف غداری کیس: خصوصی عدالت کی تشکیل مکمل، جسٹس یاور سربراہ، جسٹس نذر اکبر ممبر ہوں گے

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی تشکیل مکمل ہو گئی ہے، چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ یاور علی سربراہ بنچ، سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نذر اکبر ممبر خصوصی بنچ ہوں گے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے خصوصی عدالت سربراہ اور رکن کیلئے وزارت قانون کے خط پر نامزدگیوں کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس کو وزارت قانون نے خط بھجوایا جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی کو خصوصی عدالت کا سربراہ جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نذر اکبر کو رکن نامزد کرنے کی سفارش کی گئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے دونوں ناموں کی منظوری دی ہے جس کے بعد وزارت قانون کی جانب سے جلد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔
خصوصی عدالت

ای پیپر-دی نیشن