ایوان عدل‘ وکلاء میں لڑائی‘ لاتوں گھونسوں، تھپڑوں کا استعما ل
لاہور( اپنے نامہ نگار سے )ایوان عدل میں وکلاء کے درمیان بات تلخ کلامی سے بڑھ کر لاتوں گھونسوں اور مکوں تک جا پہنچی ۔لاہور میں وکلاء کے آپس میں جھگڑے کے باعث ایوان عدل اکھاڑہ بن گیا۔ ایوان عدل کے احاطہ میں ایڈووکیٹ منظور گیلانی اور حسن علی کے مابین معمولی تلخ کلامی سے بات ہاتھا پائی پر پہنچ گئی اور ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔بتایا گیا ہے ۔ ایڈووکیٹ منظور گیلانی کی جانب سے وکیل حسن علی پر جعلی وکیل ہونے کا الزام عائد کیا گیا جسے وہ برداشت نہ کر سکا اور لڑائی ہو گئی، دو نوں وکلا نے تکرار کے بعدایک دوسرے پر حملہ کر دیا۔احاطہ عدالت میں موجود وکلا نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کروایا۔