نعلین پاک کی چوری کیخلاف احتجاج‘ پیر ایس اے جعفری نے گڑھے میں چھلانگ لگا دی‘ 1122 نے نکالا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) بادشاہی مسجد سے نعلین پاک کی چوری کے خلاف پیر ایس اے جعفری نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے اورنج ٹرین منصوبے کے لئے کھودے گڑھے میں چھلانگ لگا دی۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ نعلین پاک کی چوری کا نوٹس لیا جائے ورنہ وہ خود کو گڑھے میں دفن کر لیں گے۔ انتظامیہ نے فوری طور پر 1122 طلب کر کے پیر ایس اے جعفری کو گڑھے سے نکالا اور سرکاری گاڑی میں بٹھا کر ان کی رہائش گاہ روانہ کر دیا۔