• news

شلوار قمیص میں ڈاکٹر کا آپریشن‘ تصویر دکھانے کیلئے چیف جسٹس نے اپنا موبائل فون خواجہ سلمان کو دیدیا

لاہور (آن لائن) چیف جسٹس ثاقب نثار نے شلوار قمیص پہنے ڈاکٹر کے آپریشن کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو تصویر دکھانے کے لئے اپنا موبائل دے دیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے بتایا یہ میرے ماتحت نہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا تو پھر آپ کس چیز کے وزیر ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے خواجہ سلمان رفیق کو ہدایت کی اپنی کارکردگی کی مکمل رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے ہیلتھ کیئر کمیشن سے بھی جواب مانگ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن