• news

احتساب کمشن خیبر پی کے میں غیرقانونی بھرتیاں، نیب نے تحقیقات شروع کر د ی

پشاور(نوائے وقت نیوز) خیبرپی کے احتساب کمشن میں بھرتیوں کے دوران بڑے پیمانے پر ہونے والی بے ضابطگیوں کی نیب نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جن میں درخواستیں دینے والے درجنوں امیدواروں کا ریکارڈ غائب کرنے، غیر قانونی بھرتیوں اور خلاف ضابطہ تعیناتیوں کا راز کھلا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ احتساب کمشن میں بھرتیوں کے دوران 2 امیدواروں کی انٹرویو شیٹ پر چیئرمین نے "NO" لکھا جسے "YES" کردیا گیا۔ بھرتی کے لیے درخواستیں دینے والے درجنوں امیدواروں کا ریکارڈ غائب کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کا نام کامیاب امیدواروں میں نہیں پھر بھی بھرتی ہوگیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے درخواست دینے والوں کو ایڈیشنل ڈائریکٹر لگانے کا بھی انکوائری میں علم ہوا ہے۔سلیکشن کمیٹی نے امیدواروں کو مسترد کیا اس کے باوجود بھرتی ہوگئے۔ درجنوں افسران کو بغیر تجربہ بھرتی کیے جانے اور انٹرمیڈیٹ کرنے والے کو احتساب کمشن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر تعینات کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے جبکہ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن کی 62 میں سے60 امیدواروں کی درخواستیں بغیر وجہ مسترد کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن