صوبائی جسٹس کمیٹی کا اجلاس، قانون کی بالادستی کیلئے اداروں کے تعاون پر زور
لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی کی سربراہی میں صوبائی جسٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد انوارالحق کے علاوہ ڈاکٹر محمد رحیم اعوان سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمشن اسلام آباد، بہادر علی خان رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ، رائو عبدالجبار، ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری، لاہور ہائیکورٹ اور میجر (ر) اعظم سلیمان خان ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے ضروری اقدامات پر غور کیا گیا۔مزید برآں قانون کی بالادستی کیلئے اداروں کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔