• news

ماڈل ٹائون شہدا کا انصاف ہر کارکن پر قرض اور فرض ہے: طاہر القادری 

لاہور ( این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹائون کا انصاف میرے سمیت تحریک کے ہر کارکن پر قرض اور فرض ہے،حصول انصاف کیلئے نظریں عدالت کی طرف ہیں،امید ہے مایوس نہیں کیا جائیگا، شہداء کے گرتے ہوئے لہو اور قاتلوں کی آگ برساتی ہوئی گولیوں کا منظر پوری قوم نے دیکھا،چار سال گزر گئے قتل عام کا حکم دینے والے تاحال کٹہرے میں نہیںآئے۔انہوں نے ماڈل ٹائون کے شہید صوفی محمد اقبال کے بیٹے آصف اقبال کی شادی پر مبارکبادی پیغام میں کہا کہ دلی دعا ہے اللہ رب العزت تحریک سے محبت رکھنے والے اس گھرانے کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

ای پیپر-دی نیشن