مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چودھری احمد بلاک ورک آئندہ ہفتے پی ٹی آئی میں شامل ہو نگے: ذرائع
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) حلقہ این اے 136 سے مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چودھری بلال احمد ورک آئندہ ہفتے تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے باعث این اے 136 اب این اے 122 میں تبدیل ہوچکا ہے۔ پارٹی قیادت نے سردار محمدعرفا ن ڈوگر ایم این اے کو پارٹی ٹکٹ کا گرین سگنل دیدیا ہے جس کے بعد رکن قومی اسمبلی چودھری بلال احمد ورک نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کرلیا اور آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر وہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے۔ بلال احمد ورک ایم این اے نے چند روز قبل جماعت الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید اور ملی مسلم لیگ کے سربراہ پروفیسر سیف اللہ خالد سے ملاقاتیں کرکے ان سے حمایت کی درخواست کی تھی۔ تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد حلقہ این اے 122 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔ انکا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے سردار محمد عرفان ڈوگر،سابق صوبائی وزیر جنگلات رائے اعجاز احمد خان ،پیپلزپارٹی کے عمران ہاشمی ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سرفراز احمد خان کے مابین زبردست مقابلہ متوقع ہے۔