• news

قصور: گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والی لڑکی سسرالیوں نے قتل کردی‘ ورثا کا الزام

قصور(نمائندہ نوائے وقت)نواحی علاقہ ڈھلواں میں5ماہ قبل گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والی لڑکی سسرالیوںنے قتل کر دی ، ورثاء کا الزام ، میری بیوی نے خودکشی کی۔ خاوند کا موقف۔تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے محمد رفیق نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں مقدمہ درج کروایا ۔ میری بیٹی طاہرہ پروین پانچ سال قبل گھر سے اغوا ہو گئی تھی، مجھے علم ہوا کہ اس نے امداد حسین سے شادی کر کے ڈھلواں رہ رہی ہے گزشتہ روز جب میں آیا تو دیکھا کہ ملزمان امداد حسین ،امجد اور عبدالحق وغیرہ اسے پھندا دے رہے تھے ‘ میری بیٹی طاہرہ پروین پھندے دینے سے ہلاک ہو گئی ، پولیس تھانہ صد پھولنگر نے طاہرہ پروین کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ‘ تاہم طاہرہ پروین کے خادند امدا د حسین نے مؤقف اختیار کیا کہ طاہرہ پروین نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر پھندا لیکر خودکشی کی۔

ای پیپر-دی نیشن