سعودی عرب: آسمانی بجلی گرنے سے 3شہری جاں بحق
عفیف(آئی این پی) سعودی عرب کے شہر عفیف میں آسمانی بجلی گرنے سے 3شہری جاں بحق ہو گئے۔ عفیف محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے 3شہریوں کی بجلی گرنے سے وفات ہو گئی جنہیں کمشنری کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ بارش کے دوران شہر سے 120کلومیٹر دور مرکز السراحیہ میں سیر و تفریح کیلئے گئے ہوئے تھے۔