ہوسٹن میں شدید آندھی ، ہینگرایئرپورٹ پر گر گیا،8 طیاروں کو نقصان
ہوسٹن(صباح نیوز)ہوسٹن میں شدید آندھی اور طوفان کے نتیجے میں ہینگر ایئرپورٹ پر گر گیا جس سے 8طیاروں کو کئی ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ہینگر تیز ہوا سے گرا جبکہ اس کا ملبہ رن وے پر گرا۔واقعہ میں فوری طور پر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔