• news

ڈیرہ غازیخان: گیس سلنڈر دھماکہ‘ زخمی ماں بیٹی نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گئیں

ڈیرہ غازیخان(آن لائن)گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والی ماں بیٹی نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔ آٹھ روز قبل تھانہ گدائی کے علاقے بستی ماچھی کھوہ وزیر والامیں چیئرمین زکواۃ کمیٹی محمد افضل ماچھی کے گھر خواتین کھانا پکا رہی تھیں کہ گیس لیکج کے باعث سلنڈ ر پھٹ گیاتھاجس کے نتیجے میں محمد افضل ماچھی ،صغریٰ بی بی ،شازیہ بی بی ،مہنازافضل اور عابد حُسین شدید زخمی ہوگئے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن