بھارت ،مردہ ماں کو فریج میں رکھ کر پنشن لینے والا بیٹا عدالت میں پیش
کلکتہ(این این آئی) مردہ ماں کو تین سال تک فریج میں رکھ کر سرکاری پنشن وصول کرنے والے بیٹے کو بھارتی پولیس نے عدالت میں پیش کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی پولیس نے ہبراتا ماجمدار نامی شخص کو کلکتہ سے گرفتار کر کے گھر کے فریزر سے ماں کی تین سال پرانی لاش برآمد کرلی۔ ملزم تین سال سے اپنی مردہ ماں کے انگوٹھے کا نشان لگوا کر سرکاری پینشن وصول کررہا تھا۔