• news

طلال چودھری کی مبشرہ کے گھر آمد، ورثاء کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی

جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری گزشتہ روز مقتولہ بچی 7 سالہ مبشرہ کے گھر پہنچے۔ انہوں نے ورثا کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مبشرہ کے والدین کے ساتھ کھڑی ہے۔ مبشرہ قتل کیس میں پولیس اور ایجنسیاں پوری ہمت کے ساتھ اپنے کام میں مگن ہیں بہت جلد ورثاء کو انصاف حاصل ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ نے مبشرہ قتل کیس پر میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔
طلال/ مبشرہ گھر

ای پیپر-دی نیشن