نظام کی تبدیلی کا شروع ہونے والا سفر رکے گا نہیں: پرویز خٹک
پشاور(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سمندر پار کمیونٹیز ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کا قومی تعمیر وترقی میں اہم کردار ہے۔ خیبر پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے شفاف نظام کی دیر پا بنیادیں رکھ دی ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرکے عمران خان کی قیادت میں عوامی مشکلات کو مزید کم کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔ ا نظام کی تبدیلی کا زروع ہونیوالا سفر نہیں رکے گا۔ن خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران برمنگھم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اراکین قومی اسمبلی عمران خٹک، شہریار آفریدی، مراد سعید کے علاوہ مقامی قائدین نے جلسے میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے منشور، صوبائی حکومت کی پانچ سالہ اصلاحات اور اقدامات پر روشنی ڈالی۔ صوبے میں سماجی خدمات کے شعبوں میں خاطر خواہ تبدیلی آئی ہے۔