ایران پر سائبر حملہ‘ تانے بانے امریکہ سے ملتے ہیں: وزیر مواصلات
تہران (بی بی سی) ایرانی حکام نے ایک ایمرجنسی اجلاس میں ملک کے سائبر انفراسٹرکچر پر بڑے حملے پر غور کیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کے ہزاروں انٹرنیٹ راؤٹرز میں چند ہی اس سائبر حملے میں متاثر ہوئے ہیں تاہم کئی ویب سائٹس عارضی طور پر ڈاؤن ہیں۔ ایرانی وزیر برائے مواصلات محمد جواد کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں ، اس حملے کے تانے بنانے امریکہ سے ملتے ہیں۔