• news

پاکستان تاجکستان کا باہم سیاحتی تعلقات کی مضبوطی کیلئے ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان اور تاجکستان نے دونوں ملکوں کے مابین سیاحتی تعلقات کو مستحکم کرنے کی غرض سے سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ بات پاکستان میں تاجکستان کے سفیر جانونوف شیر علی نے گزشتہ روز منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور کی جانب سے چھ رکنی اعلیٰ سطح کے تاجک وفد کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔شعبہ خارجہ پالیسی سے متعلق سنٹر فار سٹریٹجک ریسرچ تاجکستان (سی ایس آر ٹی) کے سربراہ حکیم عبداللہ تاجک وفد کی قیادت کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن