• news

دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج ہونگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) دورہ انگلینڈ اورآئرلینڈ کیلئے قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج ہونگے۔ کھلاڑیوں نے گزشتہ روز کیمپ میں رپورٹ کردی۔قومی کرکٹ ٹیم کاکون سے کھلاڑی کتنا سپرفٹ ہے اورکون دورہ انگلینڈ پر جائے گا، سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ پچیس کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کرلیا ہے۔کپتان، کوچ اور چیف سلیکٹرز نے فٹنس پرکوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فٹنس برقرار نہ رکھنے والوں کو جرمانے کئے جائیں گے۔قومی ٹیم آئرلینڈ کیخلاف ایک اورانگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

ای پیپر-دی نیشن