• news

راہول گاندھی عوام میں گھل مل گئے‘ میٹرو ٹرین میں سفر‘ قلفی کھا ئی

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی دن کے لئے عام آدمی بن گئے۔ ہر عام آدمی چاہتا ہے کہ سیاستدان اس جیسا ایک دن گزارے تاکہ انہیں ہمارے دکھ درد اور روزمرہ کی تکلیفوں کا احساس ہو سکے۔ بھارت میں میٹرو ٹرین میں سفر کرنا‘ فٹ پاتھ پر چلنا‘ دکان پر جانا‘ سڑک کنارے کے آئسکریم پالر سے قلفی جیسے کئی کام جو عام آدمی روزمرہ زندگی میں کرتا ہے ایسا ہی ایک دن راہول گاندھی نے بھی گزارا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات ہونے ہیں‘ اسی تناظر میں راہول گاندھی بھارت کے آئی ٹی حب بنگلورو کے ووٹرز سے ملاقات کے لئے پہنچے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدھارامایہ کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور ریاستی انچارج کے سی وینو گوپال سمیت دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔ کانگریس کے صدر نے میٹرو ٹرین کا ٹکٹ لیا اور قبل وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلفی لی۔

ای پیپر-دی نیشن