پاکستان اسلام کے نام پر حاصل ہوا، اسے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں: احسن اقبال
بھوآنہ (نامہ نگار) پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اسے کسی سے بھی کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں، راتوں کو پرائیویٹ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر سقراط اور بقراط روزانہ پاکستان کو غیر محفوظ قرار دے کر سوتے ہیں، اپنے دور اقتدار میں بجلی کے بحران سے ملک کو باہر نکال لی، ایک چینی ادارے نے پاکستان میں سی پیک کے بعد ایک بڑی سرمایہ کاری کرنے سے صرف اس بات پر انکار کر دیا کہ تم تو اپنے منتخب وزیر اعظم کو چٹکی بجانے کی سی دیر میں نکال دیتے ہو ہم وہاں سرمایہ کاری تو نامعلوم ہمارے ساتھ کیا سلوک ہو گا، دھرنوں کی سیاست نے ملکی سیاست پر نا تلافی انمٹ نقوش مرتب کئے، عوام باشعور ہیں کام کو مانتے ہیں باتوں کو نہیں مانتے، آئندہ عام انتخابات میں انشاء اللہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے جیت مسلم لیگ (ن) کا ہی مقدر بنے گی۔ ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان مسجد بنکاک میں اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کے بعد وطن واپسی پر ایک ملاقات میں گفتگو کرتے کیا۔